ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو:مڈے اشنان غیرانسانی اور توہم پرستی ہے ،اس پرپابندی عائد کی جائے : مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں داخل کیا حلف نامہ

منگلورو:مڈے اشنان غیرانسانی اور توہم پرستی ہے ،اس پرپابندی عائد کی جائے : مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں داخل کیا حلف نامہ

Wed, 14 Sep 2016 19:23:30    S.O. News Service

دہلی/منگلورو:۱۴/ستمبر (ایس او نیوز) دکشن کنڑا ضلع کے کُکے سبرامنیا مندر میں ہرسال منائے جانے والے مڈے اشنان کو مرکزی حکومت نے غیرانسانی اور توہم پرستی کہتے ہوئے اس پر پابندی عائد کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ہے۔

کھائے ہوئے پتوں پربقیہ غذا پر رولنے والی رسم کو ’’مڈے اشنان ‘‘ کا مذہبی رسم قرار دے کر کئی لوگ اس پر رولتے تھے ۔ اسی کو سامنے رکھتے ہوئے بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کی مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو دئیے حلف نامے میں کہا ہےکہ پتوں پر باقی  کھانے پر رولنے والی رسم مڈے اشنان غیر انسانی اور توہم پرستی کی رسم ہے۔ وہیں مڈے اشنا ن کی حمایت کرنے والوں کا دعویٰ تھا کہ ہم کسی پر دباؤ نہیں ڈالتے ، یہ سب ان کے اپنے عقیدے کے مطابق ہوتاہے۔ لیکن مرکزی ذحکومت نے اس سے انکار کرتے ہوئے ’’دستور کے مذہبی آزادی دفعہ 25کے تحت ایسی رذیل رسومات کی حمایت نہیں کی جاسکتی ، ہوسکتا ہے یہ ان کے اپنے عقیدوں کے مطابق ہوگا لیکن آخر کار انسان کی عزت بڑی اہم ہوتی ہے، یہ رسم اصول، مساوات، انسانی عزت کے خلاف ‘‘ہونے کی بات کہی ہے۔ ککے سبرامنیا مندر میں منائی جانے والی مڈے اشنان جیسی رسم تمل ناڈو کے کرور ضلع نرور سداشیو برہمیندر مندر میں بھی منائی جانے کی بات کہی جاتی رہی ہے۔


Share: